اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چکن چیز پراٹھا
چیز پراٹھے کا آمیزہ تیار کرنے کا طریقہ
پیاز۔۔۔۔1 عدد
ہرا دھنیا 2 ۔۔۔۔کھانے کے چمچ
لال مرچ کٹی ہوئی ۔۔۔۔1کھانے کا چمچ
ابلی ہوئی چکن ۔۔۔۔300 گرام
ہری مرچ ۔۔۔۔ 2 عدد
نمک۔۔۔۔ حسب ضرورت
گرم مصالحہ۔۔۔۔ 1 چوتھائی کھانے کا چمچ
زیرہ پائوڈر ۔۔۔۔آدھ کھانے کا چمچ
چیڈر چیز ۔۔۔۔4 کھانے کے چمچ
موزریلا چیز ۔۔۔۔4 کھانے کے چمچ
چکن چیز پراٹھابنانے کا طریقہ ، سب سے پہلے ایک برتن میں ابلی ہوئی چکن کے ریشے اُتار کر علیحدہ کر لیں،پھر اس میں ، اس میں ہری مرچ، گرم مصالحہ، نمک، پیاز باریک کٹا ہوا ، ہرا دھنیا ، لال باریک مرچ کٹی ہوئی کو اچھی طرح ملا لیں اس طرح آپ کا آمیزہ تیار ہو جائے گا اس کو تھوڑی دیر تک پڑا رہنے دیں ۔
چکن چیز پراٹھے کے لیے ڈو بنانے کے اجزاء
گندم کا آٹا۔۔۔۔2 کپ
نمک۔۔۔۔1 چٹکی
کھانے کا تیل۔۔۔۔حسب ضرورت
نیم گرم دودھ ۔۔۔۔ حسب ضرورت
چکن چیز پراٹھا بنانے کے کا طریقہ
سب سے پہلے ایک برتن میں آٹا ڈالیں ،اس میں نمک شامل کریں اس میں کھانے کا تیل بھی ملا لیں، اس دودھ ڈال کر آٹے کو اچھی طرح گوندھ لیں اوراسے 15 سے 25 منٹ تک رکھ دیں، اس کا پیڑا بنا کر اچھی طرح بیل لیں جو چکن چیز کا آمیزہ تیار کیا ہے ، اُس فلنگ کے لیے ڈال دیں ، اس میں چیڈر اور موزریلہ چیز ڈالیں اس کو آہستہ آہستہ پیڑھے کو بیل لیں اور اس کو اچھی طرح بند کردیں، پھر اس کی عام روٹی کی طرح توے پر ڈال کر پکائیں ، جب پراٹھے کا رنگ سرخ ہو جائے تو اس کو اُتارر کر اپنی مرضی کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں ۔