اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برسات کے موسم میں مزید ار پکوان کھانے کو سب کا جی چاہتا ہے ،بارش کی وجہ آج کل اسلام آباد کا موسم بھی بڑا سہانہ ہو گیا ہے،ایسے موسم میں مزیدار کھانوں کے بغیر مزا ہی نہیں آتا، پکوڑے، سموسے، کچوریوں یہ سب پکوان تو آپ سب نے کبھی نہ کبھی کھائے ہی ہوں گے ، آ ج ہم آپ کے لیے ایسی ڈش لے آئے ہی جس کو ایک بار بنانے پر آپ دوبارہ بنانے کے کوشش ضرور کریں گے ۔
پوڑے بنانےکے اجزاء
دہی ۔۔۔ ایک پاؤ
انڈے ۔۔۔3 عدد
چینی ۔۔۔ڈیڑھ کپ
چھوٹی الائچی ۔۔۔5 عدد
گھی یا تیل ۔۔۔ ایک کپ
سوجی ۔۔۔ آدھا کلو
سب سے پہلے پوڑے بنانے کے لیے تمام اجزاء کو ایک باؤل میں ڈال کر پھینٹ کر ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں، جس سوجی پھول جائے تو تو نان اسٹک فرائی پین میں تھوڑا سا تیل یا گھی ڈالیں کر اسے سرونگ اسپون سے آمیزہ فرائنگ پین میں پھیلا دیں پھر اسے گولڈن ہونے پر اُتار لیں ، مزیدار پوڑے تیار ہیں ، آپ اسے چائے یا کافی کے ساتھ پیش کریں مزا ہی دگنا ہو جائے گا۔