اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نرگسی کوفتے بنانا نہائت آسان،نرگسی کوفتے بنانے کے لے اجزاءو بیف آدھا کلو، چنے کی دال 3سو گرام،نمک دو کھانے کے چمچ یا حسب ضرورت،ہلدی 1 کھانے کے چمچ،ہری مرچ چھ عددثابت ،لہسن 1 توڑی ، ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا ، لال مرچ 2 کھانے کے چمچ،ثابت لال مرچ ،ایک بڑی ،ثابت دھنیا ڈیڑھ کھانے کا چمچ،دار چینی 5 عدد،سفید زیرہ ڈیڑھ کھانے کے چمچ،انڈا آٹھ عدد،گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ،پیاز ایک عدد،آئل تین کھانے کے چمچ، ٹماٹر کا پیسٹ 200 گرام،لال مرچ پیسی ہوئی ایک چائے کا چمچ۔نرگسی کوفتے بنانے کی ترکیب۔ سب سے پہلے چنے کی دال کو آدھا گھنٹہ پانی میں بھگویں،اب ایک برتن میں چنے کی دال ، دار چینی پانچ عدد ، زیرہ ثابت ڈیڑھ کھانے کے چمچ ڈالیں، بیف، نمک دو کھانے کے چمچ، ہلدی ڈیڑھ کھانے کے چمچ، ہری مرچ ثابت چار عدد، لہسن، ادرک، لال مرچ ثابت بیس گرام، بڑی اِلائچی، دھنیا ثابت ڈیڑھ کھانے کے چمچ سے مکس کرلیں پھر ان سب کو 25سے تیس مِنٹ تک دم دیں جب بیف گل جائے تو اس کی اچھی طرح بھُونائی کر یں تاکہ پانی خشک ہو جائے ۔خشک ہونے پراِس کا قیمہ بنا لیں۔اب انڈے دو عدد، گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈرآدھا چائے کا چمچ اور دیگر مصالحہ جات مکس کر کے اس کے کباب تیار کرلیں اب اُبلے ہوئے انڈوں پر کباب مصالحہ لگائیں اور لائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ، جس یہ تیار ہو جائے تو انڈوں کے چُھری سے دو ٹکڑے کر لیں۔گریوی کے لیے ایک برتن میں آئل تین کھانے کے چمچ، پیازسوگرام، ہری مرچ دو عدد، اور زیرہ ثابت ایک چائے کا چمچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں۔پھر ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کا چمچ، ٹماٹرکا پیسٹ، نمک حسبِ ذائقہ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ ملائیں یہ سب اچھی طرح مکس کرلیں اس کو تھوڑی دیر تک پکائی جب گریوی تیار ہو جائے تو اس میں کباب ڈال کر پیش کریں،آپ کے مزے دارنرگسی کوفتے تیار ہیں۔
