اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماہرین نے تھکاوٹ دور کرنے کا نسخہ بتا دیا ، تھکاوٹ نقاہت سستی جسم میں آئرن یا خون کم ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے ، جسم کے ہر حصے میں آکسیجن نہ پہنچے تو تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے آ ج ہم آپ کو ایسے میوہ جات بتائیں گے جو جسم کے لیے ٹانک سے کم نہیں ،یہ جسم میں آئرن کی مقدار بڑھاتے ہیں اور سستی کو دور بگاتے ہیں ۔کشمش قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں خون کی روانی کو بہتر کرتے ہیں جسم میں خون نہ پہنچنا سستی کا باعث بنتا ہے ،بادام بھی آئرن ، میگنیشیم اور رائبوفلاوین، پوٹاشیم، زنک ،پروٹین، فائبر، وٹامن ای، کیلشیم، کاپر یہ وٹامنز انسان کو روزمرہ کام کرنے لیے انتہائی ضروری ہے ان ک ی کمی انسانی جسم میں تھکاوٹ کا شکار پیدا ہوتا ہے ۔کھجور ایک مکمل غذا ہے ،جسے فوری توانائی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے ،اس میں مینگنیز، سیلینیم ، میگنیشیم اور کاپر جیسے مائکرو نیوٹرینٹس ہوتے ہیں جو انسان کو صحت مند بناتے ہیں ۔ اخروٹ بھی موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جس سے ہیں جو سوزش کو کم کرنے، آنتوں کی صحت اور یادداشت کو بہتر ہوتی ہے ۔ خشک میوہ جات کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لیے ماہرین غذا انہیں پانی میں بھگوکے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں اس طرح انہیں ہر موسم میں کھایا جاسکتا ہے۔
