اہم خبریں

ایسی نہاری جو آپ کے ذائقے کو یادگار بنا دے

نہاری تیار کرنے کا طریقہ آج بھی کم و بیش وہی ہے جو کہ ابتدائی دنوں میں تھا۔قدیم زمانے میں، دیگ کا ڈھکن ڈھانکنے کے بعد اس کے کناروں پر آٹے کی لئی لگا دی جاتی تھی تا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت برقرار رکھا جا سکے اور بھاپ سے پکائی بھی ہوتی رہے۔
گوشت کو ہلکا سا تلنے کے بعد، اس میں خوشبودار مصالحے ڈال کر آہستہ آہستہ گلنے اور ان مصالحوں کی خوشبو سمو لینے کیلئے چھوڑ دیں
انتہائی نرمی سے گوشت میں ان مصالحوں کا ذائقہ رچ بس جاتا، جیسے کوئی کسی کو لبھانے کی کے لئے جادو کر رہا ہو۔

اجزاء
آدھا کلو گوشت (بونگ)
ایک کپ آئل
آدھا کلو پیاز
سونف دو چمچ
خشک ادرک 2عدد
لہسن ادرک کا پیسٹ دو چمچ
آدھا کپ پانی
سرخ مرچ پاؤڈردو چمچ
دو جگ پانی
سرخ آٹا چار چمچ
آدھا چمچ گرم مصالحہ
تیل، پیاز اور گوشت کو پین میں ڈال دیں، جب پیاز نرم ہوجائے تو اس میں سونف اور خشک ادرک کا اضافہ کردیں۔کچھ دیر بعد لہسن ادرک کے پیسٹ میں کچھ پانی ملائیں اور اسے پین میں شامل کردیں۔ اسے کچھ منٹ تک پکائیں اور پھر سرخ مرچ پاؤڈر کا اضافہ کریں۔اب دو جگ پانی شامل کردیں اور جیسے ہی گوشت گل جائے تو سرخ آٹے میں پانی ڈال کر اس گاڑھے مواد کو پین میں ڈال دیں۔سالن کو اس وقت تک چمچ سے ہلائیں جب تک وہ گاڑھا نہ ہوجائے۔کھانے کے لیے پیش کرنے سے پہلے اس پر گرم مصالحہ چھڑک دیں۔

متعلقہ خبریں