چٹ پٹی فرائی فش
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)
چٹ پٹی فرائی فش بنانے کے اجزاء
پسا ہوا لہسن۔۔۔۔۔2 کھانے کے چمچ
سرکہ۔۔۔۔۔ 4 کھانے کے چمچ
اجوائن۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ باریک پیسی ہوئی
بیسن۔۔۔۔۔آدھا پاؤ
مچھلی ۔۔۔۔۔ایک کلو
لال مرچ پسی ہوئی ۔۔۔۔۔2کھانے کا چمچ
نمک۔۔۔۔۔حسبِ ذائقہ
آئل۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت
چٹ پٹی فرائی فش بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے مچھلی کو نمک اور سرکہ لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ لیں پھر اس میں سے پانی نکال کر اچھی طرح دھو لیں پھر اس کے بعد اس میں تمام دیئے ہوئے اجزاء لہسن ،اجوائن ، نمک اور مرچ کو اچھی طرح مچھلی کے ٹکڑوں پر لگا دیں اور انہیں اچھی طرح میرینیٹ کریں تاکہ مصالحہ اچھی طرح گوشت میں جذب ہو جائے اس کے لیے مچھلی کو ایک برتن میں رکھ کر کم از کم 1 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔ اس کے بعد بیسن میں حسبِ ذائقہ نمک اور تھوڑی سی پسی ہوئی لال مرچ ملا کر آمیزہ بنا لیں ۔آئل گرم کرکے مچھلی کے ٹکڑوں کو بیسن میں ڈبو کر درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے گولڈن براؤن فرائی کرلیں لیجئے آپ کی مزید مچلی تیار ہے ۔