اہم خبریں

ملائی ہانڈی کباب

رمضان المبارک میں خواتین پر گھر کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے ۔ سحری سے لیکر افطاری تک خواتین گھریلو کام کاج نمٹاتے نمٹاتے تھک جاتی ہیں تو کبھی وقت نہیں ملتا کہ وہ روٹین کے مطابق افطاری کیلئے کوئی چھٹ پٹا سالن تیا کرلیں۔ تاہم اگر وقت نہ ملے تو جھٹ پٹ ریسیپیز ہی کام آتی ہیں
آپ بھی اپنا وقت بچانا چاہتی ہیں تو ’ملائی ہانڈی کباب‘ سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے۔
ملائی ہانڈی کباب بنانے کیلئے درکار اجزاء:
چکن، تیل، کاجو، کُٹا ہوا زیرہ، دھنیہ، ہرا دھنیہ، لہسن، دہی، کریم، ہری مرچ، سفید مرچ، نمک، دودھ، مکھن اور پنیر۔
ملائی ہانڈی کباب بنانے کی ترکیب:
ملائی ہانڈی کباب بنانے کیلئے سب سے پہلے چکن، کاجو، کُٹا ہوا زیرہ، سوکھا دھنیہ، ہرا دھنیہ، لہسن، دہی، کریم، ہری مرچ، سفید مرچ اور نمک لے کر اِن اجزاء کو بلینڈ کرلیں۔بلینڈر سے اب اس پیسٹ کو باہر نکال کر اپنی من پسند شکل کے کباب بنا لیں اور تیل میں شیلو فرائی کر لیں۔اب ایک دوسرے پین میں سالٹڈ بٹر (نمک ملا بٹر) گرم کر لیں، اب اس میں کٹا ہوا لہسن ہلکا براؤن کر لیں، اب اس میں کباب، دودھ اور چیز (پنیر) شامل کرکے کباب کو مزید پکا لیں۔دودھ اور چیز کے یکجان ہونے پر چولہا بند کر دیں اور ملائی ہانڈی کباب کو ڈش آؤٹ کر کے گارنش کر لیں اور نان یا چپاتی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں