سحری میں پراٹھے تو ہر گھر میں ہی بنتے ہیں تو اب ان پراٹھوں میں دہی شامل کر کے غذائیت اور لذت میں اضافہ کریں
دہی پراٹھے بنانے کیلئے درکار اجزاء:
آٹایا میدہ، 1/2 چائے کا چمچ نمک،
دوپیالی دہی۔
دہی پراٹھے بنانے کی ترکیب:
آٹے یا میدے کو نمک اور دہی ڈال کر گوندھ لیں اور پھر اس کے پراٹھے بنا لیں۔ان پراٹھوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سادہ پراٹھوں کی طرح دیر تک کُھلے پڑے رہنے پر سخت نہیں ہوتے۔یہاں تک کہ ان پراٹھوں کو اگر رات میں بنا کر رکھ لیا جائے اور پھر سحری میں گرم کر کے کھایا جائے تو بھی یہ بالکل تازہ بنے ہوئے پراٹھوں جیسے لگیں گے۔
