اجزا:
قیمہ آدھا کلو
پیازایک عدد(کٹی ہوئی)،لہسن اور ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچے
لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچہ، ہلدی آدھا چائے کا چمچہ،دھنیا پائوڈر دو چا ئے کا چمچ
گرم مسالہ ایک چائے کا چمچ
دہی آدھی پیالی، ٹماٹر تین عدد (کٹے ہوئے)
زیرہ ایک چائے کا چمچہ (بھنا اور کٹا ہوا)
ہری مرچ تین عدد(کٹی ہوئی )
ہرا دھنیا دوکھانے کے چمچے (کٹا ہوا)
انڈے تین عدد (پھینٹے ہوئے )
ادرک حسبِ ضرورت ( کٹی ہوئی)
نمک حسبِ ضرورت
ترکیب :
ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے پیاز کو پانچ سے سات منٹ تک فرائی کرلیں یہاں تک کہ ہلکی سنہری ہوجائے ۔اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ،کٹے ٹماٹر ،قیمہ ،لال مرچ ،ہلدی ،دھنیا ،نمک اور زیرہ ڈال کر فرائی کرلیں ۔پھر اس میں دہی شامل کرکے فرائی کرلیں ۔اب اس میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک کر گوشت گلنے تک پکائیں، پھر اس میں انڈے پھینٹ کر یک جا کرلیں۔ آخر میں ٹماٹر (کیونر کی شکل میں ) ،گرم مسالہ ،ہری مرچ ،ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر پانچ منٹ دم پر رکھ دیں ۔پھر گرما گرم پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں۔
