اہم خبریں

عید اور شیر خرما ساتھ ساتھ

یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کے شیر خرمےکے بغیر عید ادھوری ہے ،سویاں اور شیرخرما تقریبا ہر گھر میں بنایا جاتا ہے ، صرف عید ہی نہیں سحری کے وقت بھی لوگ پھینیاں اور سویاں کھانا پسند کرتے ہیں ، آج ہم آپ کو شیر خرما بنانا بتائیں تاکہ میٹھی عید تو ہوتی ہی ہےآپ اپنا رمضان بھی میٹھا بنا لیں۔
درکار اجزاء
دو دھ۔۔۔ ایک لیٹر
خشک میوہ جات
کاجو،کشمش،بادام،پستہ، ناریل ،اخروٹ 25 و25 گرام
چینی ۔۔۔ایک کپ،آپ حسب ضرورت استعمال کرسکتے ہیں
کھویا۔۔۔ 25 گرام
کیوڑہ ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ خوشبو کے لیے
چھوٹی اِلائچی۔۔۔4 عدد
دیسی گھی۔۔ ۔ایک کپ
پھینیاں ۔۔۔100 گرام

شیر خرما بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے ایک دیگچی میں دودھ اُبال لیں،اس کے بعد تمام خوشک میوہ جات کو ایک پین میں دیسی گھی ڈال کر اچھی طرح پکائیں ، پھر اُبلا ہوا دودھ پھینیاں ،چینی ، کھویا مکس کر کے 15 منٹ تک پکائیں ہلکی آنچ پر ۔ پھر اپنی ضرورت کے مطابق خوشک میوہ جات ڈال کر شیرخرما کو اچھی طرح گارنش کر یں اور مہمانوں کو پیش کریں آپ خود بھی اس سے لطف اُٹھا سکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں