اجزا:
کھویا۔ پچاس گرام
ادرک :پیسٹ . ایک کھانے کا چمچ
لونگ: دو عدد
دار چینی: دو عدد
سونٹھ: آدھا چائے کا چمچ
سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ
چینی: آدھا چائے کا چمچ
کیوڑہ :پانی آدھا چائے کا چمچ
کشمیری گرم: مصالہ ایک چائے کا چمچ
چھلے ہوئے :بادام . پندرہ گرام
مٹن ران آدھا کلو چوکور ٹکڑے کاٹ لیں
دہی آدھا پائو
گھی آدھا پائو
نمک حسب ضرورت
زعفران ایک چٹکی
ترکیب:
پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کر کے اس میں ادرک لونگ دار چینی سونٹھ اور سرخ مرچ ڈال کر پانچ منٹ بھوننے کے بعد گوشت ملا کر چالیس سے پہنتالیس منٹ پکائیں تو سرخی مائل رنگ جھلکنے لگے گا پھر اس میں ایک گلاس پانی ملا کر اسے ڈھانپ کر گلنے تک پکائیں گرم مصالہ دار چینی نمک زعفران کیوڑہ شامل۔کر کے مزید دس سے پندرہ منٹ پکائیں دہی کھویا اور باداموں کو پیس کر اس میں ملا دیں کھوئے کا رنگ سر مئی ہو جائے تو آنچ ہلکی کر کے پکائیں گریوی گاڑھی ہو جائے تو اتار لیں دھنیا سے گارنش کر کے گرم گرم چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔
