اہم خبریں

ہری مرچ کا سالن جو آپ نے آ ج تک کھایا ہی نہیں ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (اے بی این نیوز  ) ہری مرچ کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے،یہ انسانی صحت کیلئے بہت ضروری ہے مگر مقدار سے زیادی کھا لی جائے تو یہ ہی نقصان دہ ہے لیکن اس کا اگر آپ سالن بنا لیں تو مزہ ہی آجاتا ہے،آج آپ کا ہر مرچ کا سالن بنا نے کا طریقہ بتا تے ہیں اس کے لئے •ہری مرچ__ آدھ کلو ،•دار چینی زیرہ، زعفران__ 1 ایک ماشہ ،•ہلدی، دھنیا، لہسن__ آدھ آدھ چھٹانک ،•گھی__ 1 کلو ،•پیاز__ 1 پاؤ ،•نمک__ حسب ذائقہ ،•لونگ، الائچی__ 1 ایک ماشہ ،•لیموں__ 5 عدد یہ چیزیں آپ نے لے لیں اب آپ نے کیا کرنا ہے سب سے پہلے مرچ کو گھی میں تلیں، ان کا اتنا تلیں کہ یہ گل جائیں،جب مرچیں گل جائیں تو اس میں تلی ہوئی پیاز اور گرم مصالحہ، زعفران ڈال کر ہلکی آگ پر رکھئے پھر لیموں کا عرق نچوڑ دیں ۔ یہ لیجئے آپ کا ہری مرچ کا سالن تیار ہے،اس کے ساتھ اگر آپ پراتھے بنا لین تو دستر خوان کا رنگ ہی دوبالا ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں