اہم خبریں

کرسپی کرنچی پوٹیٹو بائٹس اور ہری مرچ کی چٹ پٹی چٹنی کہ آپ انگلیاں ہی چاٹتے رہ جائیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )آلو ایک ایسی چیز ہے جس سے طرح طرح کے ذائقے دار ڈشیں بنائی جا سکتی ہیں،ہم آپ کو بتائیں گےکہ کرسپی کرنچی پوٹیٹو بائٹس کیسے تیار کئے جاتے ہیں اس ک لئے،ایک سے ڈیڑھ کلو (کیوب میں کٹے ہوئے)،تھائم یا اوریگانو، اوپر سے چھڑکنے کے لئے ،اگر نہ ہو تو نہ ڈالیں،کالی مرچ نمک: آدھا چائے کا چمچتیل،دو چمچ،لیموں،ایک عدد کا یا آدھا لیموں کا رس،لہسن،4 عدد باریک میش کر کے،بریڈ کرمبز،حسبِ ضرورت لے لیں،ان تما چیزوں کو ایک باؤل میں چکور کٹے ہوئے آلو لیں، اس میں کالی مرچ نمک، لہسن، لیموں کا رس، اور تھائم یا اوریگانو چھڑک کر ان آلو کو مکس کریں اور بریڈ کرمبز میں ڈِپ کر کے یا تو انہیں فرائی کر لیں یا پھر اس باؤل میں 2 کھانے کے چمچ تیل ڈال کر مکس کریں اور اسے اوون میں اتنا بیک کر لیں کہ آلو گل جائیں۔ جب یہ تیار ہو جائیں تو ان کو سبز ہری مرچ والی چٹنی تیار کر کے مزے مزے سے کھائیں،سبز مرچیں لیکر اس میں نمک حسب ذائقہ ڈالیں اور گرائینڈر میں ڈال کر پیس لیں،آپ کی چٹنی بھی تیار۔

متعلقہ خبریں