اہم خبریں

چٹخارے دار مکھن کڑاہی بنانے کا آسان ترین طریقہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )مکھن کڑاہی بنانے کا آسان طریقہ کچھ اس طرح ہے کہ آپ اپنی انگلیاں چا ٹتے رہ جائیں، مکھن کڑاہی کیلئے جو اجزا درکار ہیں، ان میں  چکن، ایک کلو ،لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ،لال مرچ، دو چائے کے چمچ،دہی، آدھا کپ نمک، ایک چائے کا چمچ،گرم مصالحہ، ایک چائے کا چمچ،دھنیا، ایک چائے کا چمچ (بھنا ہوا)،ادرک لہسن کا پیسٹ، ایک کھانے کا چمچ،ادرک، ایک کھانے کا چمچ،تیل، ایک چوتھائی کپ،مکھن، دو اونس،زیرہ ایک چائے کا چمچ شامل ہیں،یہ تمام چیزیں لینے کے بعد اب اس کو پکانے کا لنحہ آجاتا ہے،آپ مکھن اور تیل گرم کرکے اس میں چکن کو دس منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک شامل کرکے ڈھکیں اور پندرہ منٹ کے لئے پکالیں،پھر اس میں کٹی کالی مرچ، دھنیا، زیرہ، کٹی لال مرچ اور دہی ڈال کر ڈھکیں اور پکالیں، یہاں تک کہ چکن تیار ہوجائے گا،پکانے کے بعد آپ نے ایسا کرنا ہے کہ گرم مصالحہ،لیموں کا رس،ہری مرچ اور ادرک ڈال کر مہمانوں کی خدمت میں پیش کریں اور آپ بھی خوب چٹخارے لیکر کھائیں۔

متعلقہ خبریں