اہم خبریں

پاکستانی بن کباب کے امریکی قونصل خانے میں چرچے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستانی بن کباب کے چرچے امریکی قونصل خانے میںبھی پہنچ گئے۔امریکی قونصل خانے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں قونصل خانے کے عملے کو بن کباب کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں بن کباب کھانے والا عملہ کراچی کے بن کباب کے بہت تعریف کر رہا ہے۔

ف
امریکی قونصل خانے نے ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستانی مزیدار ناشتہ ختم ہونے کے کچھ دیر بعد ہمیں ایک بن کباب کی پلیٹ پیش کی جاتی ہے۔امریکی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ کراچی کے دوست جو ہمارے لیے بن کباب بناتے ہیں اس کا پہلا لقمہ کھاتے ہی دل سے آواز نکلتی ہے کہ یہ کچھ خاص ہے۔

متعلقہ خبریں