اہم خبریں

بسکٹ ہمارے وزن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں،نئی تحقیق

پینسلوینیا(نیوزڈیسک) ایک نئی تحقیق میں کہاگیا ہے کہ بسکٹ، کیک، برگر اور ساسیج رول کھانے کی وجہ سے ہاضمے میں ہونے والی تاخیر ہمارے وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جنک فوڈ ہماری بھوک کو قابو کرنے کی صلاحیت کو کم کر کے دماغ کو تبدیل کرتا ہے۔محققین کی جانب سے چوہوں میں کیے جانے والے تجربوں میں معلوم ہوا کہ ایسٹروسائٹس نامی خلیے پیٹ کو کیمیائی اعتبار سےقابو کرتے ہیں۔ لیکن تحقیق کے مطابق چکنائی اور میٹھی غذا کی مسلسل کھپت اس نظام میں خلل ڈالتی ہے۔امریکی ریاست پینسلوینیا میں قائم پین اسٹیٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر کرسٹین براؤننگ کا کہنا تھا کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ایسٹروسائٹس (دماغ میں موجود ستارہ نما خلیے) قلیل مدت میں کیلوری کی کھپت کو قابو کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحقیق میں یہ معلوم ہوا کہ زیادہ چکنائی/کیلوری والی غذا کے تھوڑی دیر کے لیے تکشف ہونے سے ایسٹروسائٹس پر انتہائی اثرات مرتب ہوئے جس میں معدے کو قابو کرنے والے معمول کا اشارے کا نظام متاثر ہوا۔انہوں نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ایسٹروسائٹس زیادہ چکنائی والی غذا کے حوالے سے بے حس ہوجاتے ہیں۔ زیادہ چکنائی یا کیلوری والی غذا کے 10 سے 14 دن تک کھانے کے بعد ایسٹروسائٹس ردِ عمل دینے میں ناکام ہوجاتے ہیں اور ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ دماغ کی کیلوری کی کھپت کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔ یہ معدے کو جانے والے اشاروں میں مخل ہوتا ہے اور ہاضمے میں تاخیر کا سبب بنتا ہے۔سائنس دانوں کی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق سے انسداد موٹاپہ ادویات بننے کی راہ کھلتی ہے جو نیورونز کو نشانہ بناتی ہیں۔

امریکی رکن کانگریس نے اے آئی سافٹ ویئر سے لکھی تقریر پڑھ ڈالی
واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی رکن کانگریس نے ایک دلچسپ واقعے میں سافٹ ویئر سے تیار کردہ تقریر کانگریس اجلاس میں پڑھی جس پر عوام نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی رکن کانگریس اور ڈیموکریٹس سےتعلق تعلق رکھنے والے نمائندے جیک آکن کلوس نے کانگریس ایوان میں آن لائن چیٹ بوٹ اور سافٹ ویئر ’چیٹ جی پی ٹی‘ سے تیارکردہ ایک مختصر تقریر پڑھی جو غالباً کسی کانگریس رکن کی جانب سے غیرانسان کی جانب سے تحریر کردہ پہلا اظہار بھی ہے۔جیک نے بتایا کہ انہوں نے ’جیٹ جی پی ٹی‘ سے کہا کہ وہ ’ 100 الفاظ کی ایک تقریر لکھے جو ایوانِ نمائیندگانِ کے فلور پرقانون سازی کے متعلق پیش کی جائے گی۔‘ تاہم جیک نے اس تقریر میں کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں۔34 سالہ جیک نے کہا کہ وہ ایوان میں سب سے کم عمر رکن ہیں اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس اب زندگی کے ہرشعبے کو تبدیل کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے اس موقع کے مناسبت سے اے آئی تقریر پڑھی ہے۔واضح رہے کہ یہ تقریر قانون سازی کے تحت ایک بل کے موقع پر کی گئی تھی۔ اس قرارداد کا مقصد امریکا اور اسرائیل کے درمیان مصنوعی ذہانت کے مشترکہ مرکز کی تعمیر ہے ۔ اس منصوبے کا نام امریکا اسرائیل اے آئی سینٹر رکھا جائے گا۔ دونوں ممالک اس مرکز کے تحت مصنوعی ذہانت کے تحت مشترکہ تحقیق کریں گے۔
>

شاہ رخ کی ’’پٹھان‘‘ کا تین دن میں 313 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس
ممبئی(نیوزڈیسک)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’’پٹھان‘‘ نے صرف تین دن میں پوری دنیا سے 313 کروڑ بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔یہ کسی بھی فلم کا ہندی سینما میں ابتدائی تین دن کا سب سے بڑا بزنس ہے اور ’پٹھان‘ نے اس ریکارڈ کے ساتھ ’کے جی ایف ٹو‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔’’پٹھان‘‘ نے صرف انڈیا میں 201 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کیا جبکہ اوورسیز میں 112 کروڑ کا بزنس ریکارڈ ہوا ہے۔فلم کو پوری دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے اور اس فلم کے ساتھ کنگ خان کی چار برس بعد بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں