اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاستا ہر گھر میں بنایا جاتا ہے لیکن کچھ لوگ نوڈلز زیادہ پسند کرتے ہیں ،پاستا زیادہ تر اٹالین کھانوں کا حصہ ہے جب کہ نوڈلز کو ایشیائی کھانوں کا حصہ مانا جاتا ہے، اس بحث سے ہٹ کر دیکھا جائے تو پاستا ہر عمر کے افراد میں یکساں مقبول ہیں،ہم یہاں آپ کو پاستا بنانے کا ایسا طریقہ بنائیں گے جس کو آپ اپنے گھر میں آسانی سے تیار کر سکتے ہیں۔
ٹماٹر ،تلسی اور دھنیا کے ساتھ پاستا بنانے کا طریقہ ،اجزا میں 650 گرام پاستا، آدھاکلو ٹماٹر،ڈھائی چمچ زیتون کا تیل، چار چمچ پارمیگیانو (اٹالین) پنیر، تلسی یا دھنیا کے پتے ،2 عدد پیاز کٹی ہوئی ، ایک چمچ پسا ہوا لہسن، حسب ذائقہ نمک اور مرچ۔
بنانے کا طریقہ ،پہلے پاستا کو ابالنے کے بعد پانی سے نکال کر الگ رکھیں،ٹماٹر کو 10 سیکنڈ کے لیے گرم پانی میں ڈبونے کے بعد نکال کر ایک منٹ تک برف کے ٹھنڈے پانی میں رکھیں۔اس کے بعد ٹماٹر کو نکال کر خشک کریں اور ان کے ٹکڑے کرلیں۔ایک برتن میں پیاز کو زیتون کے تیل کے ساتھ بھوننے کے بعد اس میں ٹماٹر ڈال کر حسب ذائقہ مرچ اور نمک ڈالیں۔اب اس میں ابلا ہوا پاستا ڈال کر اس میں تلسی کے پتے یا دھنیا ڈال کر پنیر مکس کریں اور ذائقہ دار اٹالین پاستا تناول فرمائیں۔
