اہم خبریں

قیدیوں کیلئے خوشخبری ،چکن قورمہ، پلاؤاورکڑاہی بھی کھا سکیں گے

لاہور( نیوز ڈیسک )قیدیوں کے لیے خوشخبری، قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم کرنے کے لیے پنجاب کی جیلوں کے مینو کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے،۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں ہفتے میں سات بار مرغی کا گوشت فراہم کیا جائے گا اور اب جیل کے کھانے کے مینو میں قورمہ، پلاؤ اور کراہی شامل کر دیے گئے ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ مینو کو اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ روزانہ 2800 سے 3000 کیلوریز پر مشتمل کھانا فراہم کیا جا سکے۔میاں فاروق نذیر نے کہا کہ سالن کی گریوی کو بہتر بنانے کے لیے پیاز، ادرک اور ٹماٹر میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قصوری میتھی کھانے کا ذائقہ بہتر بنانے کے لیے ڈالی جاتی ہے۔میاں فاروق نذیر نے بتایا کہ اس سے قبل ہفتے میں چھ بار چکن فراہم کیا جاتا تھا اور کیلوریز کے تعین کے لیے ماہرین کی رائے سے مینو تیار کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: حارث رؤف نے بچے کی پیدائش سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردیدکردی

متعلقہ خبریں