اہم خبریں

ایسا مزیدارچکن جو آپ نے پہلے کبھی نہیں کھایا ہوگا

1 چکن 8 پیسز کروا لیں،سوکھا دھنیا 1 چمچ تل 1 چمچ،زیرہ 1 چمچ،لال مرچ ثابت 6-5 عدد،کالی مرچ ثابت 6-5عدد،ان کو بھون کر پیس لیں، تکہ مصالحہ 1-2 چمچ،دہی آدھا کلو،لہسن ادرک 2/1-1 چمچ پیسا ہوا،کھوپر ا 2/1 اگر ڈالنا چاہیں،تیل اور نمک حسبِ منشاء ،دہی کو پھینٹ کر نمک ،تیل،تکہ مصالحہ،لہسن ادرک اور آدھا سے تھوڑا زیادہ بھنا ہوا مصالحہ ڈال کر رکھ دیں مرینیشن کے لیے(کم سے کم 3 گھنٹے، او۔ور نائٹ بھی رکھ سکتے ہیں،جب بھی پکانا ہو دیگچی مین ڈالیں 5-4 منٹ کے لیے آنچ تیز رکھیں اور پھر ہلکی آنچ پر رکھ دیں جیسے چاولوں کو دم پر رکھتے ہیں ویسے۔ چمچ بالکل نہیں چلانا بس دیگچی کو کپڑے سے پکڑ کر ہلائیں وہ بھی چکن ڈالنے کے ایک گھنٹے بعد کیونکہ یہ ڈش ہلکی آنچ پر ہی پکے گی۔ اور پکنے میں کافی ٹائم لے گی لیکن محنت اس میں ذرا بھی نہیں۔ چکھ کر دیکھ لیں اور سپائسی چاہیئے تو شان مصالحہ ڈال سکتی ہیں۔ بالکل ڈرائی رکھنا چاہین تو بھی ٹھیک ہے اور ہلکی گریوی تو بھی اچھا لگے گا آخر مین اتارنے سے صرف 5 منٹ پہلے تھوڑا سا بھنا ہوا مصالحہ ضرور ڈالیں،ذائقہ ویسا ہوگا جیسا پاکستان میں شادیون میںعام سرو کیا جانے والا ڈرائی چکن کا ہوتا ہے۔ سلاد، رائتہ اور تندوری روٹی کے ساتھ نوش کریں۔

متعلقہ خبریں