ایل پی جی کا گھریلو سلنڈرمزید مہنگا ،قیمت 3277روپے مقرر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قمیت میں پھر اضافہ کردیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مارچ سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 136 روپے 44 پیسے مہنگا کردیا گیا۔ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت3277 روپے 73 پیسے مقرر کی گئی ہے۔