اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں برانڈ، واٹ، گریڈ، معیار اور شہر کے حساب سے فرق برقرار ہے۔ یکم ستمبر کے دستیاب مارکیٹ ریٹس کے مطابق مختلف شہروں میں سولر پینلز کی قیمت تقریباً 28 سے 31 روپے فی واٹ کے درمیان رپورٹ ہوئی، جبکہ بعض برانڈڈ اور مخصوص ماڈلز کے نرخ اس سے مختلف بھی ہیں۔
تازہ دستیاب ریٹس کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ اور بہاولپور میں سولر پینلز کی عمومی قیمتیں تقریباً 28 سے 31 روپے فی واٹ رہیں۔
585 واٹ کے پینلز میں بھی برانڈ کے لحاظ سے نمایاں فرق دیکھا جا رہا ہے۔ دستیاب مارکیٹ ریفرنس کے مطابق Jinko 585Wکی قیمت تقریباً 3,690 سے 27,500 روپے جبکہ Longi 585W کی قیمت مختلف شہروں میں تقریباً 21,645 سے 26,910 روپے تک رپورٹ ہوئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی حتمی قیمت خریداری کی مقدار، ڈیلر، ماڈل، گریڈ، دستیاب اسٹاک اور ٹرانسپورٹ اخراجات کے باعث مختلف ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں سولر کی طلب بدستور نمایاں ہے، تاہم 2026 کے دوران پینلز کی درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی بھی رپورٹ ہوئی ہے۔
مزیدپڑھیں: ایرانی ریال کی تازہ ترین قیمت، 2 ستمبر نئی شرح سامنے آگیا















