اہم خبریں

پاکستان میں ایرانی ریال کی قدر میں نمایاں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں نرخ بلند

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پابندیوں اور معاشی چیلنجز کے باوجود ایرانی کرنسی نے حالیہ ہفتوں کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں غیر معمولی بہتری دکھائی ہے۔

تازہ ترین شرح مبادلہ کے مطابق ایک پاکستانی روپیہ تقریباً 4,931.57 ایرانی ریال جبکہ 10 پاکستانی روپے 49,315.72 ایرانی ریال کے برابر ہیں۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کراچی، لاہور اور سرحدی علاقوں کی مارکیٹوں میں ایرانی ریال کی طلب میں اضافے کے باعث اس کی قیمت میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ عرصے میں ایرانی ریال کی قدر تقریباً چار گنا تک بڑھ چکی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 ملین ایرانی ریال، جو پہلے تقریباً 2,500 پاکستانی روپے میں فروخت ہوتے تھے، اب بڑھ کر 10,000 پاکستانی روپے تک کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سرحدی تجارت، کرنسی کی طلب اور مارکیٹ کے رجحانات ایرانی ریال کی قدر میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔
سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف ملازمین کی تنخواہیں 100 فیصد بڑھانے کی منظوری

متعلقہ خبریں