اہم خبریں

سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف ملازمین کی تنخواہیں 100 فیصد بڑھانے کی منظوری

کوئٹہ (اے بی این نیوز)حکومت بلوچستان نے سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی۔

سیکریٹری خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف کے تمام رینکس کے حاضرسروس ملازمین مستفید ہوں گے۔ تنخواہوں میں اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

اعلامیے کا اطلاق صرف سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف میں تعینات حاضر سروس اہلکاروں پر لاگو ہوگا ، دیگر الاؤنسز، پنشن اور گریجویٹی موجودہ بنیادی تنخواہ کے مطابق برقرار رہیں گے۔

اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کو جولائی 2026 کی تنخواہوں میں اضافہ شامل کرنے کی ہدایت کردی گئی، تمام متعلقہ محکموں کو نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

فیصلے کو پولیس فورس کی انسداد دہشت گردی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا گیا۔

تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑے ٹیکس ریلیف پر غور

وفاقی حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو تقریباً 50 ارب روپے تک ٹیکس ریلیف دینے پر غور کر رہی ہے،انکم ٹیکس سلیب کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کےمطابق ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد آمدن رکھنے والے افراد کو ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے،زیادہ آمدن والوں کےلیےبھی ٹیکس شرح میں نرمی کی تجاویز شامل ہیں،مجوزہ منصوبے کے تحت ماہانہ 2 لاکھ 67 ہزار روپےتک آمدن پر انکم ٹیکس میں 5 فیصد کمی کی تجویز ہے، جس کے بعد اس سلیب میں ٹیکس شرح 25 فیصدسےکم ہوکر 20 فیصد تک آسکتی ہے،اس سلیب سےتقریباً 4 لاکھ ملازمین مستفید ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کا کہنا ہے کہ ماہانہ 4 لاکھ 67 ہزار روپے تک آمدن پر 29 فیصد ٹیکس لگانے، جبکہ 5 لاکھ 83 ہزار روپے تک آمدن پر 32 فیصد ٹیکس شرح مقررکرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے،جبکہ 5 لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدن پر زیادہ سے زیادہ 35 فیصد ٹیکس برقرار رکھنےکا امکان ہے،سالانہ 70 لاکھ روپے سے زائد آمدن والوں پر یہی شرح لاگو کرنے کی تجویز ہے،جبکہ سالانہ ایک کروڑ سے زائد کمانے والوں پر عائد سرچارج ختم ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا

متعلقہ خبریں