اہم خبریں

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیےکے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہو عوام تک پہنچائیں گے۔
وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدی، پیٹرول کی قیمت برقرار
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب مٹی کا تیل بھی 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 428 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
مزید پرھیں: ٹرمپ کا بیان،وزیراعظم شہبازشریف کا امریکی صدر سے اظہار تشکر

متعلقہ خبریں