اہم خبریں

روحانی پیشوابابا گرونانک کے جنم کے موقع پر تعطیل کا اعلان

لاہور(اے بی این نیوز)بابا گرونانک کے جنم کے موقع پر5 نومبر کو ضلع ننکانہ صاحب میں عام تعطیل ہوگی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے 5 نومبر کو ضلع میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل 5 نومبر کو ضلع کے تمام سرکاری ادارے،اسکول و کالجز بند رہیں گے۔واضح رہے کہ سکھوں کے روحانی پیشوا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ننکانہ صاحب میں ہوگیا، جہاں یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اندرون و بیرون ممالک سے ہزاروں سکھ یاتری مرکزی تقریب میں شریک ہونگے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکاران یاتریوں کی خدمت پر مامور ہوں گے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سہولت مرکز، بینک اور منی ایکسچینج کا قیام کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈر کا زور دار دھماکا،4افراد زخمی

متعلقہ خبریں