اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلباء کو مفت لیپ ٹاپ دینے کی مہم کا باضابطہ آغاز 30 اکتوبر 2025 کو اسلام آباد سے ہوگا۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں جانب سے کہا گیا ہے کہ انتظار ختم ہونے والا ہے، تیار ہو جائیں شاندار تقسیم کے لیے 30 اکتوبر 2025 سے اسلام آباد میں آغاز ہو رہا ہے، ہماری ٹیم جلد آپ کے علاقے میں بھی پہنچے گی۔
یہ اعلان وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ملک گیر تقسیم کے مرحلے کی شروعات کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مقصد طلباء کو ڈیجیٹل سہولیات فراہم کر کے ان کی تعلیم اور ہنر سازی میں مدد فراہم کرنا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں افتتاحی تقریب کے بعد یہ مہم دیگر علاقوں میں بھی جاری رہے گی۔یہ منصوبہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا اہم ترین منصوبہ ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا، ٹیکنالوجی تک رسائی بہتر بنانا اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔
اس مرحلے میں ہزاروں طلباء و طالبات کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔حکام نے آگاہ کیا کہ مکمل شیڈول اور علاقائی تقسیم کے حوالے سے تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں اعلیٰ سرکاری نمائندے شرکت کریں گے اور مختلف تعلیمی اداروں سے طلباء کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو وفاق کی بڑی پیشکش