اہم خبریں

750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

مظفرآباد(اے بی این نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (SBP-BSC) کی جانب سے 750 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز(750 prize bond draw) کی 104ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

قرعہ اندازی 15 اکتوبر 2025ء کو مظفرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا خوش نصیب نمبر 797063 نکلا، جبکہ دوسرے انعام کی رقم 5 لاکھ روپے فی کس تین کامیاب نمبروں کے درمیان تقسیم ہوگی۔

دوسرے انعام کے خوش قسمت نمبر یہ ہیں: 118702، 290665، اور 668206۔تیسرا انعام جو کہ ہر قرعہ اندازی میں سب سے زیادہ تعداد میں دیا جاتا ہے , ہزاروں کامیاب بانڈ ہولڈرز کے درمیان تقسیم ہوگا، جنہیں فی کس 9,300 روپے ملیں گے۔

ماہرین کے مطابق، 750 روپے والا بانڈ عام عوام میں سب سے زیادہ خریدا جانے والا بانڈ ہے کیونکہ یہ کم قیمت ہونے کے ساتھ ساتھ بہتر انعامی امکانات بھی فراہم کرتا ہے۔

قومی بچت کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ انعامی بانڈز عوام کو محفوظ سرمایہ کاری کے ساتھ قسمت آزمانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔انعام جیتنے والے افراد اپنی رقم حاصل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک، نیشنل سیونگز سنٹرز یا نامزد بینک برانچز سے رجوع کر سکتے ہیں، تاہم انہیں لازمی طور پر اصل بانڈ اور قومی شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔
مزید پڑھیں: میر علی میں فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام،4جہنم واصل

متعلقہ خبریں