کراچی (اے بی این نیوز)دیوالی کے موقع پرسندھ حکومت کا ہندوملازمین کو پیشگی تنخوا وپنشن دینے کا فیصلہ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نےہندوملازمین کو پیشگی تنخواہ وپینش دینےکا بھی فیصلہ کیا ہے،ہندوملازمین کویکم نومبرکےبجائے پندرہ اکتوبر تک تنخواہ وپنشن ادا کی جائیگی۔
اس سےقبل سندھ حکومت نےدیوالی کےموقع پرہندو برادری کےلیےعام تعطیل کا اعلان بھی کیاتھا، 20 اکتوبر کو ہندو برداری کوعام تعطیل دی جائےگی،نوٹیفکیشن کےمطابق دیولی کے تہوار پر ہندوبرادری کے لئے عام تعطیل کا اطلاق سرکاری وغیرسرکاری اداروں پر ہوگا۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے