اہم خبریں

ای او بی آئی پنشن میں15 فیصد اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے ای او بی آئی پیشنرز کو بڑی خوشخبری سنادی۔وفاقی وزیرسمندر پارپاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے ای او بی آئی کی پنشن میں 15فیصد اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے ،پنشن میں 15 فیصداضافے سے پانچ لاکھ پنشنرزکو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں بنیادی تنخواہ بڑھانے کی تجویزدی جائیگی، وزارت مختلف ممالک کیساتھ مزدوروں کوصحت سمیت ہرممکن سہولیات دینے کیلئے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طلب کے مطابق ہم اپنے لوگوں کو تربیت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اورورکرز کے بچوں کی جہیز گرانٹ کو چار لاکھ سے پانچ لاکھ ، ورکرز کی ڈیتھ گرانٹ آٹھ لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ کی ہے۔خیال رہے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پنشن بجٹ میں 7 سے 8 ارب اضافے کا اعلان جلد کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزہفتہ 03مئی 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

متعلقہ خبریں