کراچی(نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ ترین اعدادو شماری جاری کردئیے۔اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے 9 دسمبر تک کے اعدادو شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب57 کروڑ ڈالر ہیں، اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب 70 کروڑ ڈالر ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 87 کروڑ ڈالر ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی۔