شمالی وزیرستان (اے بی این نیوز)شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔ماڑی انرجیز کی جانب سے مزید بتایا گیا دریافت کیے گئے تیل کے ذخائر میں یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف کا نیشنل سکیورٹی کے اجلاس میں شرکت کا اعلان