اہم خبریں

ہونڈا موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے سی ڈی 70 اور سی جی 125 کیلئےشاندارآفر

ہونڈا پاکستان نے اپنی سی ڈی 70 اور سی جی 125 موٹر سائیکلوں کا 2025ء کیلئے تازہ ترین اقساط کے منصوبے کا اعلان کردیا، جس میں تمام منصوبوں میں 25 فیصد ایڈوانس کے ساتھ 3 سال تک ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے۔ہونڈا کی موجودہ لائن اپ مختلف قیمت پوائنٹس پر محیط ہے، انٹری لیول سی ڈی 157,900 سے شروع ہوتی ہے جبکہ پریمیم ماڈل جیسے سی بی 150 493,900 تک جاتا ہے۔

پاکستان میں ہونڈا موٹر سائیکل کی تازہ ترین قیمتیں

سی ڈی 70، ایک لاکھ 57 ہزار 900، سی ڈی 70 ڈریم، ایک لاکھ 68 ہزار 900 روپے، سی جی 125، 2 لاکھ 34 ہزار 900 روپے، ہونڈٓ پرائیڈ دو لاکھ 8 ہزار 900، ہونڈا سی جی 125 سیلف 2 لاکھ 82 ہزار 900، ہونڈٓ سی بی 125 ایف تین لاکھ 90 ہزار 900، ہونڈا سی بی 150 ایف چار لاکھ 93 ہزار 900 روپے کی ہے۔

سی ڈی 70 کے اقساط کا منصوبہ

سی ڈی 70 ماڈل کے تمام ویرینٹ کیلئے 39,475 روپے (25%) کی ابتدائی ادائیگی کے علاوہ 1,800 روپے کی پروسیسنگ فیس، کل 41,275 روپے لازمی دینا ہونگے۔ماہانہ اقساط مدت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں

پلان کا دورانیہ ماہانہ ادائیگی

بارہ ماہ کے پلان میں ماہانہ 9,869، 24 ماہ کے پلان میں ماہانہ 5,116 اور 36 ماہ کے پلان میں ماہانہ 5,357 ادا کرنے ہونگے۔

سی جی 125 کی اقساط پر فراہمی کا منصوبہ

سی جی 125 کیلئے 58,725 روپے (25%) کے علاوہ 1,800 روپے پروسیسنگ فیس، کل 60,525 روپے کی ڈاؤن پیمنٹ درکار ہوگی۔ماہانہ ادائیگیوں کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے۔

پلان کا دورانیہ ماہانہ ادائیگی

بارہ ماہ کے پلان میں ماہانہ 14,682، 24 ماہ کے پلان میں ماہانہ 7,611 اور 36 ماہ کے پلان میں ماہانہ 7,969 ادائیگی کرنا ہوگی۔تمام ماہانہ اقساط میں پروسیسنگ چارجز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) شامل ہیں۔ فنانسنگ آپشنز کا مقصد ہونڈا کی موٹر سائیکل لائن اپ کو پاکستانی صارفین کیلئے منظم ادائیگی کے منصوبوں کے ذریعے مزید قابل رسائی بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں