اہم خبریں

غریب عوام کیلئے اچھی خبر، آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا اعلان

کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں دو ہفتے کے دوران ایک اور کمی کی جا رہی ہے۔ چکی کا آٹا 10 روپے سستا ہو کر فی کلو 105 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 3 روپے کی کمی کر کے 92 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

ریٹیل سطح پر فائن آٹے کی قیمت میں 3 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 96 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ ڈھائی نمبر آٹا بھی 5 روپے سستا ہو کر ہول سیل میں 85 روپے فی کلو کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، جب کہ ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 89 روپے فی کلو ہے۔

17 دسمبر کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹیل قیمت 94 روپے فی کلو اور ہول سیل قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی تھی۔ ایکس فلور ملز کے لیے ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 87 روپے فی کلو تھی، جبکہ فائن چکی کے آٹے کی ایکس مل قیمت 92 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ ہول سیل فائن آٹے کی قیمت 95 روپے فی کلو ہوگی، جب کہ ریٹیل سطح پر فائن آٹے کی قیمت 99 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی۔ چکی کے آٹے کی قیمت فی کلو 115 روپے مقرر کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں