لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کم از کم تنخواہ 1000 ڈالر کے برابر کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ فہیم نواز کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس بات کی تصدیق ہے کہ پاکستان میں ہر جگہ غربت ہے، پاکستان میں کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ ہے۔ مداخلت کرنی چاہیے، پاکستان میں 3.2 ملین سرکاری ملازمین اور تقریباً 7.8 ملین نجی ملازمین ہیں۔
فہم نواز ایڈووکیٹ نے درخواست میں کہا کہ تنخواہوں میں اضافے سے شہریوں کی قوت خرید میں اضافہ ہوگا، قوت خرید میں اضافے سے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری آئے گی۔ پاکستان کے لیبر قوانین میں فوری ترامیم کی ضرورت ہے، عدالت سے استدعا کی گئی کہ پاکستان میں 1000 ڈالر ماہانہ تنخواہ دینے کا حکم دیا جائے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نےا لیکشن ٹربیونل تبدیلی کیس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا