دبئی(نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلارڈائس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی2025 پاکستان سے دور کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ۔
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے مختلف سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ ملک سے باہر منتقل کرنے پر شکوک و شبہات دور کردئیے، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلارڈائس کا کہناتھا کہ پاکستان ٹورنامنٹ کے باضابطہ میزبان کے طور پر کام کرے گا۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایلارڈائس نے ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان پر اطمینان کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اپنے ایونٹس کی کامیاب میزبانی کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان سمیت اپنے رکن ممالک کا باقاعدگی سے دورہ کرتا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ کسی بھی ٹیم نے پاکستان میں ٹورنامنٹ کھیلنے سے ہچکچاہٹ کا اظہار نہیں کیا اور تمام ٹیمیں پاکستان میں شرکت کیلئے پرعزم ہیں۔تاہم چیمپئنز ٹرافی 2025 کی باضابطہ تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ،
ٹورنامنٹ آٹھ سال کے وقفے کے بعد واپسی کے لیے تیار ہے۔ انگلینڈ میں کھیلے گئے آخری ایڈیشن میں پاکستان نے 2017 میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔
زائرین حرمین الشریفین کے تقدس کا خیال رکھیں، تصویر کشی اور سیلفیز بنانے سے گریز کریں، سعودی وزارت حج