یاض(نیوزڈیسک)سعودی وزارت حج حکام نے مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد الحرام میں تصاویر کھنچوانے کے لیے قواعد وضع کر دیئے۔وزارت حج و عمرہ نے نمازیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ زائرین تصویر کشی میں جلدی کریں دوسروں کیلئے خلل پیدا کرنے سے گریز کریں۔بہت سے حجاج مقدس مقام پر اپنے تجربے کو اپنے موبائل تصویر کشی کرتے ہیں ۔
سعودی وزارت حج وعمرہ نےزائرین کو مشورہ دیا کہ وہ ان کی رضامندی کے بغیر نماز میں مصروف افراد یا دیگر حاجیوں کی تصویریں کھینچنے سے گریز کریں۔ان سے یہ بھی گزارش کی جاتی ہے کہ وہ تصویریں کھینچتے وقت زیادہ دیر نہ لگیں تاکہ نمازیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ نہ بنیں۔
فوٹوگرافی یا سیلفیز پر قیمتی وقت ضائع کرنے کے بجائے اجتماعی طور پر عبادت میں زیادہ وقت گزارنا بہتر ہے۔ زائرین حرمین شریفین میں تصاویر یا سیلفی لینے سے گریز اور حرمین شریفین کے آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
تصاویر یا سیلفی کے دوران دیگر زائرین کو زحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے مسجد الحرام، مسجد نبوی ﷺ میں داخلےکے وقت تصاویر یا سیلفی سے گریز کیا جائے جبکہ زائرین حرمین میں ان راستوں پر بھی ڈیرے نہ ڈالیں جو آمدورفت کے لیے مختص ہیں۔
زائرین طواف اور نماز کے دوران فوٹو گرافی میں دوسروں کی پرائیویسی کا خیال کریں۔ بہتر یہی ہے کہ فوٹو گرافی یا سیلفی میں قیمتی وقت ضائع کرنے کے بجائے زائرین یکسو ہو کر عبادت میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔