اسلام آباد (نیوز ڈیسک )فی یونٹ 14 روپے ریلیف کے بعد بلوں میں کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی 31 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائرکردی ہے۔
نیپرا اتھارٹی 28 اگست کو درخواست پر سماعت کرے گی ، سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں14ارب41کروڑیونٹس ، پانی سے35.89فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
درخواست میں کہنا تھا کہ مقامی کوئلے سے10.12فیصد بجلی ، درآمدی کوئلے سے 7.64 فیصد، مہنگےفرنس آئل سے0.69فیصد پاور پیداہوئی۔جولائی میں گیس سے7.93فیصد، درآمدی ایل این جی سے19.96فیصد ، جوہری ایندھن سے13.36فیصد پاور پیدا کی گئی۔
عمران خان سہولت کاری کیس ،سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل رہا














