لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں میں مالی سال 2024-25 کےبجٹ سے قبل نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تاجروں نے ان رپورٹس کے منظر عام پر آنے کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت بجٹ میں سولر پینلز پر اضافی ٹیکس لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
وفاقی حکومت 12 جون کو بجٹ 2024-25پیش کرنے والی ہے۔
پاکستان میں سولر پینل کی نئی قیمتیں جون 2024
سولر پینل کی قیمت میں 8 روپے فی واٹ اضافہ کر دیا گیا۔ 588 واٹ کی سولر پینل پلیٹ کی قیمت 5000 روپے تک مہنگی ہوجائیگی۔
اسی طرح 180 سے 280 واٹ کی قیمت 1,000 سے 1,500 روپے تک بڑھ جائیگی۔
کتنا اضافہ ہوا؟چارٹ ملاحظہ کیجئے
Solar Panel Size | Price |
1 Watt | Rs8 |
588 watt | Rs4000-Rs5000 |
180 watt | Rs1440 |