ملتان(نیوزڈیسک) ڈویژنل انتظامیہ نے مصنوعی مہنگائی کی حوصلہ شکنی کی خصوصی مہم کے دوران 92 ہوٹلوں پر روٹی کی قیمتوں میں خلاف ورزی کرنے والوں پر172000روپے جرمانہ عائد کیا۔کمشنر ملتان آفس ذرائع کے مطابق زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے پر تین افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت 16 روپے (100 گرام) اور نان (120 گرام) کی قیمت 20 روپے مقرر کی ہے۔ کمشنر مریم خان نے ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا کہ وہ ڈویژنل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی شکایت 080002345 پر درج کرائیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جو لوگ عوام سے غیر قانونی طور پر مہنگے داموں روٹی فروخت کرنیوالے عناصرکو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔