اہم خبریں

قتل کیس میں گرفتار بھارتی اداکار کی جیل میں ایک اور فرمائش پوری کردی گئی

نئی دہلی (نیوزڈیسک)قتل کے کیس میں قید کاٹنے والے کناڈا فلموں کے اداکار درشن تھگودیپا کی ایک اور فرمائش پوری کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کناڈا فلموں کے اداکار درشن تھگودیپا کو ان کی فرمائش پر جیل انتظامیہ کی طرف سے ٹی وی فراہم کیا گیا ہے۔ درشن اپنی ساتھی پویترا گوڈا اور 15 […]

جنرل سیکریٹری کا استعفیٰ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ جنرل سیکریٹری کا استعفیٰ پارٹی کا داخلی معاملہ ہے۔ اسلام آباد میں جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جلسے سے پہلے جلسہ شروع ہوچکا ہے، ہمارے تمام اتحادی اس میں شریک ہوں گے۔ […]

عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں رعایت مانگ لی، بریت کی درخواست دائر

راولپنڈی(نیوزڈیسک) نیب ترامیم کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں رعایت مانگ لی۔ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190ملین پاونڈریفرنس میں بریت کی […]

وفاقی وزارتوں کی 60 فیصد خالی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں کی 60 فیصد خالی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وفاقی وزارتوں کی 60 فیصد خالی اسامیاں ختم کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم ہوجائیں گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہاز […]

صدر مملکت نے پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پر دستخط کر دیئے۔ ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے دستخط کرنے کے بعد پرامن اجتماع و امن عامہ بل قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ صدر کے دستخط کے بعد سمری قومی اسمبلی […]

پاک بحریہ کے جنگی جہازوں شمشیر اور ہیبت کا یو اے ای کا دورہ

راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاک بحریہ کے جنگی جہازوں شمشیر اور ہیبت نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کا دورہ کیا اور جنگی مشق نصل البحر میں شرکت بھی کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ابو ظہبی آمد پر پاک بحریہ کے جہازوں کا میزبان بحریہ […]

کوہاٹ، پی پی رہنما امجد آفریدی کے بیٹے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

کوہاٹ(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما امجد آفریدی کے بیٹے زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کو کوہاٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نا معلوم ملزمان کی جانب سے صوبائی سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی امجد آفریدی کے بیٹے بابر عظیم […]

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت

لاہور(نیوزڈیسک)لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے خلیل الرّحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے ملزم یاسر کی درخواست ضمانت میں فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے گرفتار آمنہ عروج کے شریک ملزم یاسر نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائرکردی ہے ، خلیل الرّحمٰن قمر کی جانب سے مدثر چوہدری اور زین قریشی ایڈووکیٹ نے […]

فیصل آباد میں قومی کرکٹرز کی فٹنس ٹیسٹس کا آغاز ہو گیا

فیصل آباد (نیوزڈیسک)فیصل آباد میں قومی کرکٹرز کی فٹنس ٹیسٹس کا آغاز ہو گیا فیصل آباد میں قومی کرکٹرز کی فٹنس ٹیسٹس کاآغاز ہو گیاہے ، شاہین آفریدی، امام الحق، اور حارث رؤف سمیت ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہیں۔ قومی ٹیم کے اسٹار بولر شاہین آفریدی، اوپنر […]

مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ آج مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مہنگائی پہلے کی نسبت آج کافی حد تک کم ہو چکی ہے، ن لیگ […]