اہم خبریں

بجلی سستی ہو نے جا رہی ہے، صارفین کو 8 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا ۔

اسلام آباد (اے بی این نیوز)نیپرکی سماعت مکمل ہو گئی ۔ ایک ماہ کیلئے بجلی فی یونٹ 65 پیسے سستی ہونے کا امکان۔ نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ۔ اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔ منظوری کی صورت میں صارفین کو […]

سٹیٹ بینک کا شرح سود11فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی ( اے بی این نیوز   )سٹیٹ بینک کا شرح سود11فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان۔گورنرسٹیٹ بینک نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اس وقت 7.2فیصد ہے۔ معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے۔ ایکسپورٹ میں چار فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ مئی اور جون میں مہنگائی کی شرح کچھ بڑھی ہے۔ تمام معاشی اشاریئے دیکھ کر […]

مودی مزید دلدل میں پھنس گیا،ٹرمپ کا بھارت پر20 سے 25فیصد ٹیرف عائد کر نے کا عندیہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت پر 20سے 25فیصد تک ٹیرف عائد کرسکتے ہیں، چین کے صدر سے رواں سال کے آخر تک ملاقات ہوسکتی ہے۔ روس کو یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کیلئے 10دن دے رہا ہوں۔ روس نے 10دن میں جنگ بندی نہ کی […]

قائد حزب اختلاف کا چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط منظر عام پر آگیا،جا نئے کیا لکھا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) انصاف کی فوری فراہمی کے لیے قائد حزب اختلاف قومی عمر ایوب خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط۔ عمر ایوب خان نے خط میں لکھا کہ ملک میں آئین اور عالمی قوانین پامال ہو رہے ہیں۔ جھوٹے مقدمات، زبردستی اعتراف اور سیاسی انتقام کی فضاقائم ہے۔ […]

فیصلے جلد بازی میں کیے جا رہے ہیں جن کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں، ندیم افضل چن

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سینئر سیاستدان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اسمبلی میں گالم گلوچ اور تلخ رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سیاسی تربیت کا فقدان بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں لڑائی جھگڑا عوام کے نمائندہ کردار کی توہین ہے اور سیاسی جماعتوں کی […]

17 ڈسٹرکٹ کنزیومر عدالتیں باقاعدہ طور پر ختم کر دی گئیں

راولپنڈی (اے بی این نیوز)پنجاب بھر میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے بنائی گئی 17 ڈسٹرکٹ کنزیومر عدالتیں باقاعدہ طور پر ختم کر دی گئی ۔ تمام کے ججز کو تحفظ حقوق صارفین عدالتوں سے تبدیل کر کے لاہور ہائی کورٹ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ ان عدالتوں […]

بر طانیہ نے فلسطین کو تسلیم کرلیا، باقاعدہ اعلان ستمبر میں کیا جائیگا

لندن (اے بی این نیوز) برطانوی وزیراعظم نے ایک تاریخی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ رواں سال ستمبر میں باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ اس فیصلے کو عالمی سطح پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے امکانات پر نئی […]

جب صدر اور وزیراعظم خود چینی کے کاروبار میں شامل ہوں تو باقی لوگ کیوں پیچھے رہیں،عامر معین پیرزادہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما عامر معین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملک میں جاری چینی بحران کے حوالے سے کوئی ابہام باقی نہیں رہا کیونکہ چینی مافیا انتہائی طاقتور اور منظم ہے۔ اے بی این نیوز کے پروگرام “بدلو” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم […]

ڈیجیٹل اثاثے مالیاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں،بلال بن صقیب

اسلام آباد (اے بی این نیوز)آج وفاقی دارلحکومت کرپٹو کرنسی کے ذریعے ترسیلاتِ زر کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور پاکستان کی موجودہ معاشی صورت حال پر بحث و تمحیص کے لیے ایک اعلیٰ سطحی بزنس سیمینار منعقد ہوا جس میں بینکاری شعبے، ایکسچینج کمپنیوں اور کاروباری برادری کے اہم نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار […]

بھارتی لوک سبھا میں سیاسی زلزلہ،مودی کو بری شکست،اپوزیشن نے سارا بھا نڈا پھوڑ دیا،سوالات کی بوچھاڑ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پہلگام، رافیل اور آپریشن مہادیوپر بھارتی اپوزیشن کے تابڑ توڑ حملوں نے بی جے پی حکومت کو لاجواب کر دیا، لوک سبھا میں زلزلہ سیا سی زلزلہ آگیا۔ بی جے پی حکومت ان دنوں پارلیمنٹ کے مون سون سیزن میں مکمل دفاعی پوزیشن پر ہے، جہاں پہلگام حملہ، رافیل گرنے، […]