فلک جاوید کی بازیابی ، درخواست دائر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی جسے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے فائل کیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ […]
انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کا معاملہ، ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم کیے جا سکتے ہیں، باقاعدہ قانون سازی ضروری ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلامی نظریاتی کونسل نے حالیہ اجلاس میں کئی اہم نکات پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حلال اجزا سے تیار کردہ انسولین مارکیٹ میں دستیاب ہو تو خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین کے استعمال سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔ ماہرین صحت کے مطابق یہ رہنمائی ان […]
ایک جج اپنی ہی عدالت کے دوسرے جج کے خلاف آرڈر جاری نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)ایک جج اپنی ہی عدالت کے دوسرے جج کے خلاف آرڈر جاری نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق ڈپٹی رجسٹرار کی اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلی فیصلہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریر کیا۔ فیصلہ کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر اور آئینی […]
بینکوں کے ذریعے رقم کی منتقلی پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنا غیر شرعی قرار

اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے واضح کیا ہے کہ بینکوں کے ذریعے رقم کی منتقلی پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنا غیر شرعی ہے۔ کونسل کے مطابق عوامی لین دین پر اس طرح کا بوجھ ڈالنا شریعت کے اصولوں کے خلاف ہے اور اس سے عام شہریوں پر غیر ضروری مالی دباؤ […]
جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر، رجب بٹ سمیت 3 یو ٹیوبرزکے خلاف کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(اے بی این نیوز)لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو بیٹنگ […]
اسلامی نظریاتی کونسل نے مرزا محمد علی کےخلاف بڑا فیصلہ دیدیا،تعزیری سزا کا مستحق قرار، جا نئے تفصیلات

اسلام آباد (رضوان عباسی) اسلامی نظریاتی کونسل کا 243واں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مرزا محمد علی انجینئر کے خلاف درج ایف آئی آر 295-سی اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) راولپنڈی کے مراسلے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا […]
منڈی بہاؤالدین،پنڈی بھٹیاں سے المناک خبر،10 زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے

منڈی بہاؤالدین،پنڈی بھٹیاں (اے بی این نیوز )منڈی بہاؤالدین میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈر دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پچاس سالہ ذوالفقار، پینتالیس سالہ کوثر اور پچیس سالہ نائمہ شامل ہیں۔ تینوں کا […]
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں ، اسحاق ڈار

نیو یارک (اے بی این نیوز )افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں ۔ افغان حکام سرحد پار دہشت گردی کے خلاف اقدامات کریں۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا او آئی سی کانٹیکٹ گروپ افغانستان کے اجلاس سے خطاب ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ […]
وزیراعظم شہباز شریف کی ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات،کل ون آن ون ہو گی

نیو یارک ( اےبی این نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پرصدر ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات ۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا ۔ خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آج نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔ کل […]
پاکستان نے سری کنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ابو ظہبی( اے بی این نیوز )ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔ 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا رہا، لیکن مڈل آرڈر […]