این ایف سی مذاکرات، اتفاق رائے کے بعد جلد 28 ویں ترمیم آجائیگی: رانا ثناء

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ این ایف سی پر بات چیت ہورہی ہے اتفاق رائے ہوگیا تو رواں سال 28ویں ترمیم آجائے گی۔ خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اڑھائی سالہ پاور شیئرنگ فارمولا […]
وزیراعظم نے پٹرول کی مد میں127روپے سبسڈی دی: مصدق ملک

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرول کی مد میں 127 روپے کی سبسڈی دی۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی […]
نیٹو کا ایرانی میزائلوں سے متعلق اسرائیلی دعوے کی تصدیق سے انکار

برسلز (ویب ڈیسک) نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ اتحاد اس دعوے کی جانچ کر رہا ہے کہ ایران کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو یورپی دارالحکومتوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، تاہم فی الحال اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران […]
منی لانڈرنگ کیس: شہباز و حمزہ کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (نیوزڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 16ارب روپے منی لانڈرنگ کے مقدمہ سے بری کرنے کا معاملہ تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ […]
ایک دن میں سونا 43 ہزار 600 روپے فی تولہ سستا

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 43 ہزار 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ […]
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کو کمزور اور ناکام رہنما قرار دے دیا

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی سربراہ آئزک ہرزوگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں “کمزور اور ناکام رہنما” قرار دے دیا۔ اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہرزوگ نے کئی بار وعدہ کیا تھا کہ وہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو معاف کردیں گے مگر بعد میں […]
ٹرمپ کا ایرانی پاور پلانٹس پر حملے ملتوی کرنےکا اعلان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی پاور پلانٹس پر حملے ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے اعلان کے باعث تجارتی اوقات سے قبل ہی تیل کی قیمتیں تیزی سے گرگئیں۔ ٹرمپ کے اعلان کے بعد برطانوی خام […]
راولپنڈی:وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر قدیمی جامع مسجد کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

راولپنڈی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شہر کی سب سے بڑی اور قدیمی جامع مسجد کی مکمل اپ گریڈیشن کا حکم دے دیا ہے، جس کے تحت مسجد کی مرمت، تزئین و آرائش اور سکیورٹی کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سینیئر پارلیمنٹیرین طاہرہ اورنگزیب، وفاقی […]
پنجاب میں عید کے بعد مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال، 10 بجے بند ہوں گی

لاہور(ویب ڈیسک)عیدالفطر کے بعد پنجاب بھر میں مارکیٹس بند کرنے کے اوقات کاربحال کردئے گئے، دکانیں رات دس بجے بند ہوں گی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے عید الفطر کے موقع پردکانیں بند کرنے کےاوقات کارمیں نرمی کی گئی تھی۔دکانیں چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت دی گئی تھی، عیدالفطرکے بعد پنجاب حکومت نے اوقات کار […]
ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کی امریکا کے ساتھ مذاکرات کی تردید

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ واشنگٹن کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے،صدرٹرمپ علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے وقت بڑھارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ جاری ہے،یہ […]