اہم خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے امریکہ اور ایران کی قیادت سے مسلسل رابطے رہے، جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملی۔ وزیراعظم کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیلڈ مارشل کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا اور […]

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 25 اپریل کو ملک گیر جلسوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 25 اپریل کو ملک گیر جلسوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے بعد سامنے آیا جس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، خطے میں جاری کشیدگی اور خاص طور پر […]

پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں کل ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں کل ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ قیادت کی مشاورت کے بعد کیا گیا اور جلد اس کا باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے۔اطلاعات کے مطابق جلسہ ملتوی کرنے کی ایک بڑی وجہ اسلام آباد میں […]

امریکہ،ایران جنگ بندی کے بعد ایک اور بڑی جنگ بند کرنے کی پیشکش،جا نئے تفصیل

کیف ( اے بی این نیوز     )یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عالمی سفارتکاری کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں ہونے والی جنگ بندی سے مذاکرات اور امن […]

سونا ،چاندی اپ ڈیٹ،قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،جا نئے فی تولہ نئے ریٹس

کراچی ( اے بی این نیوز     )امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 […]

پی ٹی آئی کے درجنوں گرفتار کارکنان کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز     )راولپنڈی میں واقع انسداد دہشت گردی عدالت نے اہم کیس کی سماعت کے دوران اڈیالہ روڈ پر پولیس سے مزاحمت کے الزام میں گرفتار 41 افراد کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ سنایا۔عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پولیس کی جانب سے 20 روزہ ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے […]

عمران خان سے اہم ملاقات کرا دی گئی،جا نئے کس کی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز     )راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات مکمل ہو گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی اور اسے جیل کے کانفرنس روم میں کروایا گیا۔ ملاقات کے دوران القادر کیس سے متعلق […]

پاکستان تحریک انصاف کو لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز     )راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اپریل کو جلسے کے لیے دی گئی این او سی […]

ایران کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کو بڑی برتری حاصل ہوئی ،پیٹ ہیگسیتھ اورجنرل ڈین کین

واشنگٹن ( اے بی این نیوز     )پیٹ ہیگسیتھ اورجنرل ڈین کین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ پالیسیوں اور اقدامات کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو ماضی میں کسی امریکی صدر کے حصے میں نہیں آئیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف […]

دو دن عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ وفاقی دارالحکومت میں متوقع اہم سفارتی سرگرمیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ان دنوں میں اہم نوعیت کے مذاکرات […]