اہم خبریں

ملک بھر یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )ملک بھر یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ چھوٹے بڑے شہروں میں عاشورہ کے جلوس منزل کی جانب رواں دواں ۔ کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوگا۔ راولپنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق […]

ملک بھر میں 4836 جلوس ، 5480 مجالس منعقد،1301 علاقے انتہائی حساس قرار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )ملک بھر میں 4836 جلوس ، 5480 مجالس منعقد،1301 علاقے انتہائی حساس قرار، وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں مرکزی مانیٹرنگ سیل کا صوبائی حکومتوں کے کنٹرول رومز سے مسلسل رابطہ اور اطلاعات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی،طلال چودھری اور سیکرٹری داخلہ لمحہ بہ لمحہ صورتحال […]

شمالی علاقوں میں گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، گلیشیئر پگھلنے کا خدشہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے شمالی پاکستان کے علاقوں میں شدید گرمی کے باعث ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ چلاس اور بونجی میں درجہ حرارت تاریخی حدیں عبور کر گیا ہے، جس کے بعد گلیشیئر پگھلنے اور گلاف (گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ) جیسے خطرناک سیلابی واقعات کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ […]

عجب کرپشن کی غضب کہانی، اسکول کی دیوار پر رنگ کرنے کا بل 1 لاکھ سے زائد بنادیا گیا

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت میں عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آئی ہے، ایک سرکاری اسکول کی دیوار پر رنگ کرنے کیلئے 1 لاکھ روپے سے زائد کا بل بنادیا گیا، صرف یہی نہیں بلکہ اس کام کیلئے 233 مزدور و مستریوں نے بھی اپنی دیہاڑی لگائی۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شہڈول میں ریاضی اور افرادی […]

پی ٹی آئی کے اندر ایک بار پھر اختلافات سامنے آگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر ایک بار پھر اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ میں پارٹی رہنما مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی 9 اور 10 مئی کے واقعات سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی اور […]

مائیکروسافٹ آفس کی بندش،خبریں کیاچلتی رہیں حقیقت کچھ اورہی نکلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا کی جانب سے مائیکروسافٹ کے پاکستان میں دفتر بند کرنے کے جھوٹے دعوے کو حقائق نے مسترد کر دیا۔ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے واضح کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کا پاکستان میں کبھی مستقل دفتر موجود نہیں تھا بلکہ صرف ایک رابطہ دفتر کام کر رہا تھا۔ وزارت کے […]

روس کا سعودی شہریوں کیلیے ویزا فری داخلے پر غور

ماسکو(نیوز ڈیسک)روس نے سعودی شہریوں کے لیے ویزا فری سروس فراہم کرنے پر غور شروع کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے دورۂ ماسکو کے دوران مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک […]

مخصوص نشستوں کا فیصلہ 8 فروری کی خرید و فروخت سے زیادہ شرم ناک ہے، صدر اے این پی

پشاور(نیوز ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ 8 فروری کی خرید و فروخت سے زیادہ شرم ناک ہے۔ صدر اے این پی ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ سابقہ قبائلی اضلاع پر بنائی گئی وزیراعظم کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، […]

کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پرانتخابات ، پی ٹی آئی کو 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کو نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ ، علماء کی نشستوں پرپولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں […]

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ : محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم موجود ہے، جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں […]