پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے لمبی پائپ لائنز بچھائی جا رہی ہیں، مریم نواز

لاہور (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک سال میں ریکارڈ مدت میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا۔ 30 سال سے نظرانداز سڑکیں اب تعمیر ہو چکی ہیں۔ سی اینڈ ڈبلیو ٹیم نے مثالی کارکردگی دکھائی۔ روات سے موٹر وے چوک تک سگنل فری کاریڈور مکمل ہوگیا۔ یومیہ 2لاکھ […]
شہباز شریف نے قطری شہزادی، کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی کو پاکستانی کوہساروں ،سیاحت کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا ایکس پر پیغام ۔ شہباز شریف نے قطری شہزادی، کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی کو پاکستانی کوہساروں ،سیاحت کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں ،سیاحت کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرتے ہوئے خوشی ہو […]
خون سفید ہو گیا، عدالت میں بیٹے نے ماں کی زندگی کا چراغ گل کر دیا

سوات (اے بی این نیوز)سوات میں غیرت کے نام پر ایک اور افسوسناک واقعہ نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ کبل کی عدالت میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک بیٹے نے اپنی ہی ماں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ماں دارالامان سے عدالت میں پیشی کے لیے لائی گئی […]
دلہن بنی لاش! دو دن بعد شانتی پر قیامت ٹوٹ پڑی، شوہر اشوک کا لرزہ خیز ظلم بے نقاب

کراچی(اے بی این نیوز) شہر قائد میں پیش آیا ایک ایسا لرزہ خیز واقعہ جس نے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ نئی نویلی دلہن شانتی پر شوہر کے مبینہ ظلم و ستم کی ہولناک تفصیل سامنے آگئی ہے، جو نہ صرف انسانیت سوز ہے بلکہ معاشرتی ضمیر کو بھی جھنجھوڑنے کے لیے […]
اسرائیل نے حملوں کے دوران مجھے بھی قتل کرنے کی کوشش کی، صدر مسعود پزشکیان

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملوں کے دوران مجھے بھی قتل کرنے کی کوشش کی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، میرے قتل کی کوشش کے پیچھے […]
قطری شہزادی کا کارنامہ: پاکستان کی قاتل پہاڑی چوٹی نانگا پربت کو سر کر لیا

سکردو(نیوز ڈیسک)قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی پاکستان کی خطرناک اور 8,126 میٹر بلند پہاڑی چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں۔ شیخہ اسماء نے شدید موسم، برفانی طوفان اور دشوار گزار راستوں کے باوجود نانگا پربت، جسے “قاتل پہاڑ” کے نام سے جانا جاتا ہے کی چوٹی پر قومی پرچم […]
لاہور میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے جنید کا چالان ہوگیا

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کاٹ دیا۔ ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جنید صفدر کی گاڑی کو روکا اور چالان کاٹ دیا۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر […]
جعلی اور غیر معیاری ادویات کی جدید آلات سے نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی نگرانی کیلئے ہینڈ ہیلڈر اینالائزر خرید لئے گئے، اینالائزر مشین چالیس سیکنڈ میں جعلی اورغیر معیاری دوا کی نشاندہی کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی جدید آلات سے نگرانی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فارمیسی سروسز اور ڈرگ کنٹرول کو جدید […]
یورپی ملک کا اسلام آباد میں ویزا سروسز شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یورپی ملک سویڈن نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 7 جولائی سے پاکستانی شہری سویڈن کے لیے شینجن ویزا کی درخواست دے سکیں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق سویڈن کا ویزا صرف 90 دن کی مختصر مدت کے قیام کے […]
مری میں موسم انتہائی خوشگوار، بادل زمین پر آگئے

مری(نیوز ڈیسک)ملکہ کوہسار مری میں موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا اور بادل زمین پر آگئے۔ سیاحتی مقام مری میں بادل زمین پر اتر آئے جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگئی اور ٹریفک پولیس نے سفری ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ موسم خوشگوار ہونے پر سیاح مری پہنچ گئے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ […]