اہم خبریں

حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد، بحالی اور تعمیرنوکیلئے بھرپورکوششیں کررہی ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز      )وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ حکومت گزشتہ سال آنے والے بدترین سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد، بحالی اورتعمیرنوکیلئے بھرپورکوششیں کررہی ہے۔ وزیر خزانہ نے یہ بات جمعرات کویہاں انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے صدر اور سی ای او ڈیوڈ ملی بینڈ سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم کے معاون […]

حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، ماضی کی حکومت نے صحافیوں پر بےشمار اور بے بنیاد مقدمات قائم کئے، ہم نے کسی صحافی کے خلاف انتقامی رویہ نہیں رکھا۔ وہ جمعرات کوجھنگ پریس کلب […]

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر جواب

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں جمعہ کو ایک ان کیمرہ سیشن میں ارکان کو ملک میں سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ارکان نے افغانیوں کو پرامن علاقوں میں بسانے اور امن و امان کی صورتحال […]

رمضان اسپیشل، آج روایتی نہیں ’’تھائی گرین کری‘‘ بنائیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)گھر میں موجود روزے دار اگر افطار کے دسترخوان پر روایتی غذائیں دیکھ دیکھ کر اُکتا گئے ہیں تو آج کیوں نہ روایتی کے بجائے ’تھائی گرین کری‘ بنا لی جائے، جو کہ بنانے میں ہے آسان اور کھانے میں ہے بہت ہی مذیدار۔ تھائی گرین کری بنانے کے لیے درکار اجزاء: چکن، […]

چین میں 1100 مرغیوں کو ڈرا کر مارنے والے کو 6 ماہ قید کی سزا

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے صوبے ہینگ یانگ میں پڑوسیوں کے جھگڑے کے دوران 1100 سے زائد مرغیوں کو ڈرا کر مارنے والے شخص کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گیو نامی شخص پر پڑوسی کی مرغیوں کو ڈرانے اور مارنے کے الزامات ثابت ہونے کے بعد عدالت نے اسے 6 ماہ […]

بحرین جانے والے امریکی طیارے میں ہنگامی صورتِحال، دوحہ اتار لیا گیا

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا سے بحرین پہنچنے والے ایک امریکی طیارے میں ہنگامی صورتِ حال کے باعث طیارے کو قطر کے دوحہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی کارگو ہوائی کمپنی کالیٹا ایئر کی پرواز کے 4699 نے امریکا کے سنسناٹی ناردرن کینٹکی انٹرنیشنل ایئر پورٹ […]

ہمسائے کے بھی حقوق ہوتے ہیں، کیا اب کھڑکی اور دروازے کے مسائل بھی سپریم کورٹ حل کرے گی؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )ہمسائے کے بھی حقوق ہوتے ہیں، کیا اب کھڑکی اور دروازے کے مسائل بھی سپریم کورٹ حل کرے گی؟جائیداد تنازع سے متعلق کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس،،دوست تبدیل کر سکتے ہیں ہمسائے اور رشتےدار نہیں بدل سکتے، جھگڑے کو ہوا دینے کے بجائے ختم کرنا چاہیے،،عدالت کی […]

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں2 روپے 2پیسے کمی

اسلام آباد (اے بی این نیوز )انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں2 روپے 2پیسے کمی، ڈالرکی 284روپے 60پیسے پر ٹریڈ نگ،،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں تیزی،،،مارکیٹ کی184 پوائنٹس کے اضافےکے ساتھ 40ہزار310 پرٹریڈنگ ہو ئی۔

جوڈیشل کمیشن کی جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش

اسلام آباد (نیوزڈیسک  )جوڈیشل کمیشن کی جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش،معاملہ حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا،جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی سینئر ترین جج اور قائم مقام چیف جسٹس ہیں ،اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان نے کی۔

وزیرستان اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کے خدشات کی پوری طرح شنوائی ہو گی ، وزیراعظم

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیرستان اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کے خدشات کی پوری طرح شنوائی ہو گی، جمعہ کو ان کیمرہ اجلاس میں بریفنگ دی جائے گی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیرستان اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان کے نکتہ […]