اہم خبریں

سینیٹ الیکشن، عمران خان نے نام فائنل کر دیئے،جانئےاندر کی کہانی کون کون امیدواروں میں شامل

پشاور (اے بی این نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بیرسٹر سیف اور ظہیر عباسی کی حالیہ ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی کی حکمت عملی اور متوقع امیدواروں کے ناموں پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جس کا مقصد پارٹی کو مضبوط اور منظم […]

عالیہ حمزہ،سلمان اکرم آمنے سامنے،آئندہ غیر ذمہ دار ٹویٹ پر سخت تادیبی کارروائی کی وارننگ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )عالیہ حمزہ کی ٹویٹ پر سلمان اکرم راجہ کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ لاہور ایونٹ کو سازش کے تحت متنازع بنایا گیا۔ جو ایونٹ میں نہیں آیا، وہ مرضی سے نہیں آیا، کسی کو روکا نہیں گیا۔ وزیراعلیٰ کی اکیلے پریس کانفرنس مناسب نہیں […]

پارٹی میں جو اختلافات پیدا کرے گا، اس کو میں خود دیکھ لوں گا، احتجاج سے نہیں روکا جا سکتا، عمران خان

راولپنڈی (اے بی این نیوز) علیمہ خان نے اپنی دیگر دو بہنوں کے ہمراہ کہا کہ ہماری فیملی پارٹی کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے اور بانی کے پیغامات پر عمل درآمد چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب بانی کی رہائی کے لیے راستہ بنانا ہے اور سپرٹنڈنٹ جیل کو غیر انسانی […]

وزیر اعظم نے استعفیٰ دیدیا ، سیاسی منظرنامے میں ہلچل مچ گئی

یوکرین (اے بی این نیوز) یوکرین کی سیاست میں ایک اہم موڑ سامنے آ گیا ہے جہاں وزیر اعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک نہ صرف جنگ کے اثرات سے دوچار ہے بلکہ اندرونی سطح پر بھی سیاسی و معاشی […]

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی    ( اے بی این نیوز    )انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل سجافری سجام الدین (ریٹائرڈ) نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم) سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی کی حرکیات اور فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر […]

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں مکمل سہولیات حاصل ہیں، افواہیں بے بنیاد ہیں: جیل انتظامیہ

راولپنڈی(ویب ڈیسک)سینٹرل جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو جیل میں بی کلاس کے تمام سہولیات قانون و ضابطے کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک روا نہیں […]

قلات سمیت بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

قلات (اے بی این نیوز)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج صبح اچانک زلزلے کے جھٹکوں نے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ قلات اور گرد و نواح میں محسوس کیے گئے ان جھٹکوں کی شدت 4.4 ریکاٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی، جس نے کئی مقامات پر روزمرہ زندگی کو متاثر کیا۔ […]

عالیہ حمزہ، شیخ وقاص اختلافات،بیرسٹر گوہر متحرک،عمران خان کے سامنے مسئلہ رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)ملک کی موجودہ سیاسی فضا میں جہاں بیانات کی گونج سوشل میڈیا سے لے کر ٹی وی اسکرینز تک سنائی دے رہی ہے، وہیں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات نے بھی عوام اور میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ایسے میں پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر […]

یو کرین سے جنگ بندی نہ کرنے پر امریکہ کی روس کو دھمکی،جا نئے کیا

واشنگٹن( اے بی این نیوز        )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی نہ ہوئی تو روس پر سخت محصولات عائد کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر 50 روز میں جنگ بندی […]

26 معطل ارکان کے خلاف ریفرنس، مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

لاہور ( اے بی این نیوز    )پنجاب اسمبلی میں 26 معطل ارکان کے خلاف ریفرنس، حکومت اور اپوزیشن کی بات چیت۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ […]