ہاتھ ملانے اور میچ ریفری معاملہ، انٹرنل تحقیقات مکمل، ٹھوس ثبوت سامنے آگئے

دبئی(اے بی این نیوز)میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے سب کچھ جان بوجھ کر کیا،اے سی سی کی انٹرنل تحقیقات مکمل ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق میچ ریفری کی بھارتی عہدیداروں کے ساتھ ملی بھگت کے ٹھوس ثبوت سامنے آگئے، میچ ریفری کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بھارت سے تعلق رکھنے والے وینیو منیجر کے کہنے پر […]
ٹویٹر ہینڈل ہینڈلنگ کا معاملہ،عمران خان سے تفتیش،بانی نے تحریری سوالنامہ مانگ لیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر ہینڈل کے معاملے پر ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم نے ان سے تفتیش کی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے مختلف ٹویٹس کے حوالے سے سوالات کیے جس پر انہوں نے تحریری سوالنامہ فراہم کرنے […]
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) چیئرمین پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرا کورٹ اپیل آرڈیننس 1972ء کے تحت دائر کی ہے اپیل کنندہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے موجودہ چیئرمین […]
آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچ کے ساتھ دنیا بھر میں اسکیمرز بھی سر گرم، کیسپرسکی رپورٹ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ایپل کے نئے آئی فون 17 کی پری آرڈرز شروع ہی سائبر مجرموں نے عالمی سطح پر دھوکہ دہی کی مہمات تیز کر دیں۔ کیسپرسکی کے مطابق جعلی ویب سائٹس، فرضی لاٹریوں اور جھوٹی ٹیسٹر’ اسکیموں کے ذریعے صارفین کا ذاتی اور مالی ڈیٹا چرانے کی کوشش کی جا […]
پرانےب فارم پر پاسپورٹ نہیں بنیں گے، ہر بچے کے لیے الگ ب فارم جاری کیا جائے گا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) قومی شناختی قوانین میں تبدیلی، پرانےب فارم پر پاسپورٹ نہیں بنیں گے۔ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ پرانےب فارم پر پاسپورٹ نہیں بنیں گے، ہر بچے کے لیے الگ ب فارم جاری کیا جائے گا۔ قومی شناختی قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے […]
ہالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایت کار رابرٹ ریڈفورڈ انتقال کر گئے

نیویارک (اے بی این نیوز) ہالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایت کار اور ماحولیاتی سرگرم کار کن رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے فلمی دنیا میں ایسے کردار ادا کیے جنہوں نے لاکھوں دل جیتے۔۔ اداکاری کے علاوہ وہ ہدایت کاری میں بھی نمایاں تھے، اور ان کی […]
ہر گھر اور پلازہ میں سیپٹک ٹینک بنانا لازمی قرار دے دیا گیا

لاہور (اے بی این نیوز) ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے ایک اہم اور سخت فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب ہر گھر اور پلازہ میں سیپٹک ٹینک بنانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ محکمے کے مطابق یہ اقدام زیرِ زمین پانی اور آبی ذخائر کو گندے اور بغیر ٹریٹمنٹ […]
احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کی آخری ویڈیو،جا نئے کیا فرمائش کی تھی

کراچی (اے بی این نیوز) ’’پیچھے تو دیکھو پیچھے‘‘ سے شہرت پانے والے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ یہ ویڈیو صرف 7 دن قبل احمد شاہ کے آفیشل اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی تھی۔ ویڈیو […]
ملک کا پہلا خودکار ای فائلنگ سسٹم متعارف

کوئٹہ (اے بی این نیوز) بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ای۔فائلنگ سسٹم متعارف کرایا گیا۔ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کا افتتاح کیا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ای۔فائلنگ نظام شفافیت اور اچھی حکمرانی کی جانب اہم قدم ہے۔ نیا نظام عوام کو منصوبوں کی پیش رفت تک رسائی دے […]
اسٹریٹجک ریکننگ، ڈیٹرنس اور ایسکلیشن پر نظریات (پوسٹ پہلگام ، مئی 2025)کی رونمائی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) اور سینٹر فار سکیورٹی اسٹریٹجی اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس ایس پی آر) نے مشترکہ طور پر اہم کتاب’’اسٹریٹجک ریکننگ، ڈیٹرنس اور ایسکلیشن پر نظریات (پوسٹ پہلگام – مئی 2025)‘ کی شاندار رونمائی کی۔ اس موقع پر سفارتکاروں، محققین، صحافیوں اور […]