اہم خبریں

امریکہ کا شام پر حملہ، 15 ہتھیاروں کے ڈپو تباہ کر دیئے،جا نئے تفصیلات

واشنگٹن، دمشق (اے بی این نیوز) امریکی افواج نے جنوبی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر ہوائی اور زمینی حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں شدت پسند تنظیم کے 15 ہتھیاروں کے ڈپو تباہ کر دیے گئے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ حملے کے دوران شہری علاقوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ […]

نئے کرنسی نوٹ جاری،نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ،جا نئے کیا

کو لمبو (اے بی این نیوز) نیپال کے مرکزی بینک نے 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کر دیے ہیں، جن میں نیپال کا نیا نقشہ دکھایا گیا ہے، جس سے بھارت میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے نوٹ میں کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا جیسے متنازع علاقے شامل […]

سینیٹ اجلاس آج

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سینیٹ کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس کے لیے 51 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے میں اہم قوانین اور ترمیمی بل شامل ہیں جن پر بحث اور منظوری متوقع ہے۔ اس اجلاس میں پاکستان سائیکو لوجیکل کونسل بل 2025، الیکٹرانک کرائمز ایکٹ میں ترمیمی بل 2025 […]

تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑا ریلیف، جا نئے کیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار افراد کے ٹیکس ریٹ کم […]

ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم

اسلام آباد (اے بی این نیوز)حکومت نے معاشی پالیسی کے بڑے فیصلے کے طور پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو پائیدار اور برآمدات پر مبنی ماڈل کی طرف منتقل کرنے کے لیے یہ فیصلہ انتہائی […]

اے این پی نے کے پی میں گورنر راج کی مخالفت کر دی

پشاور (اے بی این نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ گورنر راج کے معاملے سے اے این پی کو مکمل طور پر باہر رکھا جائے، کیونکہ پارٹی ہمیشہ سے جمہوری اقدار، برداشت اور ترقی کی نمائندہ رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اے […]

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا، نئی پیشگوئی جاری کردی گئی

اسلام آباد، کراچی، لاہور (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم کے حوالے سے نئی پیشگوئی جاری کردی ہے، جس کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ کا راج برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے […]

گورنر راج؟کے پی حکومت کا دھڑلے دار رد عمل آگیا،جا نئے کیا

پشاور ( اے بی این نیوز    )خیبر پختونخوا میں ممکنہ گورنر راج کی خبروں پر صوبائی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گورنر راج لگانا ہے تو آج ہی لگا دیں ۔ ایسے ایڈونچر کی کوشش پر ردعمل بھی انہیں فوراً معلوم ہو جائے گا۔ شفیع جان […]

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،جانئے فی لٹر کتنے کا ہو گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے […]

کے پی میں بڑی تبدیلی؟

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی بگڑتی ہوئی صورتحال اس اقدام کا تقاضا کر رہی ہے اور یہ معاملہ اب عملی بحث کا […]